فہیم اشرف کا بنگلہ دیش پریمئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

فہیم اشرف کا بنگلہ دیش پریمئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ


 لاہور(24 نیوز): خراب پرفارمنس کا ڈر یا فٹنس مسائل، قومی ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل)  نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔

فہیم اشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق کرکٹر فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے، فہیم اشرف کا کومیلا وکٹورینز کے ساتھ معاہدہ تھا لیکن انہوں نے اچانک یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس لیگ میں حصہ نہیں لیں گے اور اس کی وجوہات یہ بتائی ہیں کہ ٹی 20 کے بعد قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ کھیلنے اور ڈومیسٹک کرکٹ پرتوجہ دینے کی وجہ سے بی پی ایل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا، فہیم اشرف کا یہ فیصلہ اتنا اچانک کیوں ہے، اس حوالے سے ذرائع خاموش ہیں کہ فہیم اشرف فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔