وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد(24 نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں ایل این جی کی درآمد اور صوبوں کو تیل و گیس کے حقوق دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 نومبر کو ہوگا ، ٹونئٹی فور نیوز نے مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ایل این جی کی درآمد کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ صوبوں کو تیل و گیس کے حقوق دینے کا جائزہ لیا جائے گا ۔

فسکل کوآرڈی نیشنل کمیٹی کے قیام کی سمری بھی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیٹرولیم پالیسی 2012 پر عمل درآمد ، وفاق اور صوبوں کو پٹرولیم ایکسپلوریشن کے لیے نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

قومی واٹر پالیسی مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جبکہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔