سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے


اسلام آباد(24 نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے ، پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست پر جمعرات کو سماعت ہوگی۔

آئندہ ہفتے سے سپریم کورٹ میں ایک بار پھر سے پانامہ کی گونج سنائی دے گی ، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بھی اہم مقدمات کی سماعت کریگا۔

سابق ڈی جی نیب عالیہ رشید کی درخواست پر سماعت منگل کے روز ہوگی جبکہ ایگرو فارم ہاوسز اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

ضلع پشین بلوچستان میں سڑک کی توسیع کیلیے درختوں کی کٹائی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی بدھ کو ہوگی۔