ناصر عباس شیرزای کے اغوا کیخلاف تحریک انصاف کا توجہ دلاؤ نوٹس

ناصر عباس شیرزای کے اغوا کیخلاف تحریک انصاف کا توجہ دلاؤ نوٹس


لاہور (24 نیوز): مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرشیرازی کے اغوا کی گونج پنجاب اسمبلی جاپہنچی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نےتوجہ دلاؤنوٹس جمع کروا دیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا گیا جس میں انہوں نے ناصر عباس شیزاری کے اغوا کے معاملے کو اٹھایا ۔ان کاکہناتھاکہ اس زمر میں اب تک ہونے والی کارروائی سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

دوسری جانب جامع مسجد صاحب الزمان اسلامپورہ میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے حق میں احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناصر عباس شیرازی کے اغوا پر شیعہ و دیگر مسالک برادری میں گہری تشویش ہے۔ ناصر شیرازی کا اغوا آئین اور قانون کے منافی ہے۔