پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار

کراچی (24نیوز) ملکی سیاست میں اتار چڑھاو نے رواں ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بے یقینی کا شکار رکھا،، مجموعی طور پر مندی رہی۔


تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں ہفتے کے دوران دو روز کلوزنگ تیزی پر ہوئی جبکہ تین روز مندی رہی، ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرد انڈیکس 591 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 844 پر بند ہوا، شئیرز کی خرید و فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اوسطا روزانہ 10 کروڑ 60 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت 10 ارب 57 کروڑ روپے کی کمی سے 84 کھرب 29 ارب روپے سے کم رہ گئی، مارکیٹ میں مندی سے شئیرز کی قیمت کم ہونے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے شئیرز کی خریداری میں تھوڑا اضافہ دیکھا گیا، جس سے مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 22 لاکھ 87 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔