پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن، چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

پنجاب کی 56 کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن، چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم


 اسلام آباد(24 نیوز): چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پنجاب حکومت کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین  نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے  پنجاب حکومت کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن اور من پسند بھرتیوں سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو متعلقہ 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے معاملات کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے کہ نیب کی انکوائری کی وجہ سے کسی بھی کمپنی کو کام سے نہ روکا جائے اور اس وقت تک کام کرنے دیا جائے جب تک ان کے خلاف ثبوت اکٹھے نہ ہوجائیں، اس سلسلہ میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے۔