اپوزیشن نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل تیار کر لیا

اپوزیشن نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل تیار کر لیا


اسلام آباد (24 نیوز) نااہل شخص کو پارٹی کی سربراہی سونپنے کا معاملہ ،اپوزیشن کا بل حکومت کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا۔

زرائع کے مطابق نااہل شخص کو پارٹی کی سربراہی سونپنے کے معاملے پر اپوزیشن کا بل حکومت کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا۔

اپوزیشن منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر سینیٹ سے پاس کردہ نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

مسلم لیگ ن اپوزیشن کے بل کی کھل کر مخالفت کرے گی ، اس سلسلے میں تمام لیگی ارکان کو ہر حال میں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک میں موجود لیگی ارکان اسمبلی کو بھی واپس بلا لیا گیا تاکہ عددی برتری کی بنیاد پر نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی قانون سازی کو ناکام بنایا جا سکے۔