پنجاب پولیس کیلئے 100 ایم فو ر بندوقیں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کیلئے 100 ایم فو ر بندوقیں خریدنے کا فیصلہ


لاہور (24 نیوز): پنجاب پولیس کیلئے پہلی بار 100 ایم فور بندوقیں خریدنے کا فیصلہ، بندوقیں سپیشل آپریٹنگ یونٹ کو دی جائیں گی، ایس پی اور پنجاب پولیس کیلئے 500 ہزار ایس ایم جی بندوقیں بھی خریدی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کیلئے پہلی بار 100 ایم فور بندوقیں خریدنے کے لیے غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ سو ایم فوربندوقیں سپیشل آپریٹنگ یونٹ کودی جائیں گی۔ یہ لائٹ ویٹ اور جدید ترین بندوقیں پنجاب پولیس کو چار لاکھ سےزائد میں پڑیں گی۔ پاکستان میں اس سے پہلے یہ بندوقیں ایس ایس جی کمانڈوز اور سپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ استعمال کر رہا ہے۔ ایم فور بندوقیں امریکہ سمیت کئی ممالک کی فوجیں جنگوں میں استعمال کر چکی ہیں۔

پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے 2000 ایس ایم جی بندوقیں ایس پی یو اور باقی تین ہزار لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دی جائیں گی۔