تحصیل ہسپتالوں کے مسائل کو جلد حل کردیا جائے گا: خواجہ عمران نذیر

تحصیل ہسپتالوں کے مسائل کو جلد حل کردیا جائے گا: خواجہ عمران نذیر


 لاہور (24 نیوز): فیلیٹیز ہوٹل میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کا ماہانہ اجلاس، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مختلف تحصیلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے ماہانہ اجلاس میں چھتیس اضلاع کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مسائل زیربحث لائے گئے۔

 

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی مثبت کارکردگی نوے فیصد کے قریب ہے۔ تحصیل ہسپتالوں کے مسائل کو جلد حل کردیا جائے گا۔ وزیرصحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جار ہی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بہت محنت کی ہے ان کے سکیل کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کچھ چندہ لینے والوں کا مقصد صرف اپنا بھلا ہوتا ہے۔ سیاست کرنے والوں کو کوئی نہ کوئی ایشو چاہیے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مستقلی کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔ کنٹریکٹ پر ڈینگی ملازمین کو مستقل کریں گے۔ 3 ہفتوں میں ڈینگی ملازمین کیلئے خوشخبری آئے گی۔

 

خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جو کام کرے گا اُس کا بھرپور ساتھ دیں گے۔