ٹرمپ کےٹیکس بل کےبارے میں بےیقینی، عالمی مارکیٹ میں ڈالرسستا، سونامہنگا

ٹرمپ کےٹیکس بل کےبارے میں بےیقینی، عالمی مارکیٹ میں ڈالرسستا، سونامہنگا


 (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیکس بل کے بارے میں بے یقینی کے باعث عالمی مارکیٹ میں ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہو گیا، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چوون ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ہفتے کے روز پانچ سو پچاس روپے کے اضافے سے تریپن ہزار نو سو پچاس روپے ہو گئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت بیالیس ہزار تین سو نواسی روپے فی دس گرام ہو گئی۔

 

سونے کے ساتھ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی دس روپے کے اضافے سے آٹھ سو دس روپے ہو گئی، ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے ٹیکس کٹ بل کے سلسلے میں دو الگ الگ تجاوز کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں گرنے سے سونے میں سرمایہ کاری بڑھ گئی جس سے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔