عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت دوبارہ 62 ڈالر سے تجاوز کرگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت دوبارہ 62 ڈالر سے تجاوز کرگئی


(ویب ڈیسک): اوپیک ممالک کی طرف سے پیداوار میں کمی جاری رکھنے کے امکانات نے خام تیل مزید مہنگا کر دیا، عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت دوبارہ باسٹھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

 

ہفتے کے آخری کاروباری روز خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 56 ڈالر 55 سینٹ اور عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 62 ڈالر 59 سینٹ رہی، جبکہ اوپیک ممالک کے خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کی تک پہنچ گئی۔

 

پیداوار میں کمی کے معاہدے کا جاری رکھنے کے سلسلے میں اوپیک کا اجلاس 30 نومبر کو ہو رہا ہے، تاہم ماہرن کے مطابق امریکا کی طرف سے پیداوار میں مسلسل اضافے کے باعث خام تیل کی قیمت میں زیادہ اضافے کا امکان نہیں۔