مریم نواز کی یوسی 62 میں بلدیاتی نمائندوں سےملاقات، ان کےمسائل بھی سنے

مریم نواز کی یوسی 62 میں بلدیاتی نمائندوں سےملاقات، ان کےمسائل بھی سنے


لاہور (24 نیوز): مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی، والدہ کے انتخابی حلقے کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ یوسی 62 میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے، میو ہسپتال سے ملحقہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی خوشخبری سنادی۔

 

مریم نواز نے حلقہ این ایک سو بیس کی یونین کونسل 62 میں وکٹوریہ پارک، بیڈن روڈ اور میو ہسپتال سے ملحقہ کچی آبادی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے ماجد ظہور بھی ہمراہ تھے۔ مریم نواز نے وکٹوریہ پارک میں بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی جنہوں نےعلاقے کے مسائل پر بریفنگ دی۔

 

مریم نواز نے میو ہسپتال سے ملحقہ کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی خوشخبری بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ حریفوں کی مسلم لیگ ن کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ 2018 میں شیر ایک بار پھر زور سے دھاڑے گا۔

 

مریم نواز نے یوسی باسٹھ کے مکینوں کو علاقے کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔