سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گمشدگی کامعمہ حل ہوگیا

سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گمشدگی کامعمہ حل ہوگیا


اسلام آباد(24نیوز) لاپتہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر غائب ہونے والا سی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان محسود واپس اسلام آباد پہنچ گیا،  تھانہ آبپارہ پولیس کو سی ڈی اے افسر نے غائب ہونے کے اصل حقائق بتا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے ہونے والا سی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان محسود خیریت سے اسلام آباد پہنچ گیا، تھانہ آب پارہ پولیس کو سی ڈی اے افسر نے غائب ہونے کے اصل حقائق بتا دئیے، ڈپٹی ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ سوتیلی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کرنا چاہتا تھا، پولیس کو بیان دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر  نے کہا کہ چاروز کی چھٹی لے کر ڈیرہ اسماعیل خان چلا گیا، ڈی آئی خان میں سروسز کلب میں ممبر شپ ہونے کی وجہ سے رہائش اختیار کی، غائب ہونے سے متعلق دوست نورالحق کو تمام حقائق سے مکمل آگاہی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کا مزید کہنا تھا کہ بیوی کا سابق شوہر نہیں چاہتا تھا کہ اسکی بیٹی کی شادی میں شریک ہوں، پولیس نے ایاز خان کو شامل تفتیش کرکے تفصیلی بیان قلمبند کرلیا، جبکہ ایاز خان کے دوست نورالحق کو شامل تفتیش کرنے کے لئے ڈی آئی خان سے طلب کرلیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ ایاز خان اور دیگر کے بیانات کی روشنی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج اغوا کا مقدمہ خارج کردیا جائے گا۔