حسن ابدال (24نیوز) منہاج القرآن کے زیر انتظام پانچ جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی گئی۔ ہر دلہن کو ڈھائی لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
حسن ابدال میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر طاہر القادری کے فرزند ڈاکٹر حسین محی الدین تھے۔ڈاکٹر حسین کہتے پاکستان بھر میں اجتماعی شادیاں کرائیں گے۔
شادی کی تقریب مکمل رسم و رواج کے ساتھ ادا کی گئی ۔ ڈھول کی تھاپ پر لڈی ڈالی گئی۔دولہوں کو کلعے بھی پہنائے گئے۔ہر جوڑے کو گھڑی اور سلامی بھی دی گئی۔مہمانوں کے اعزاز میں ولیمے کا اہتمام کیا گیا تھا۔آخر میں درود و نعت کی آوازوں میں دلہنوں کو رخصت کر دیا گیا۔