’’ہوسکتا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لیں‘‘

’’ہوسکتا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لیں‘‘


اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعظم کے ارادلے بدلنے لگے،کہتے ہیں ہو سکتا ہے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے،دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس میں وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے نہ جائیں،کوشش کریں گے کی خود ہی مسائل کو حل کریں۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک سے مسائل پر قابو پانے کے لیے رابطے میں ہے اور سخت پالیسیاں اپنا کر  ہی6 ماہ میں تبدیلی نطر آجائے گی، عمران خان نے میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید کا احترام کرتے ہیں اور کریں گے۔علاوہ ازیں آج کے کابینہ اجلاس میں وزرا کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔