سلمان خان’’ گھٹیا‘‘الزامات کی زد میں آگئے

سلمان خان’’ گھٹیا‘‘الزامات کی زد میں آگئے


نئی دہلی(24نیوز) می ٹو مہم کی زد میں بولی وڈ کے دبنگ خان بھی آگئے ، بھارتی ماڈل اور سابق بگ باس کنٹسٹینٹ پوجا مشرا نے سلمان خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابقبھارتی ماڈل اور سابق بگ باس کنٹسٹینٹ پوجا مشرا سوشل میڈیا پر ویڈیو  پیغام دیتے ہوئے می ٹومہم کی حمایت کی اور ساتھ ہی اپنے ساتھ ہونے والےجنسی ہراسانی کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز اور سہیل خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا اور صرف یہی نہیں پوجا مشرا نے بالی ووڈ اداکار شتروگن سنہا  ،ان کی اہلیہ اور اداکار ہ سوناکشی سنہا پر بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔