آئرش مصنفہ اینا برنس ’مین بُکر پرائز‘ کی فاتح

آئرش مصنفہ اینا برنس ’مین بُکر پرائز‘ کی فاتح


لندن (24 نیوز)اینا برنس کو یہ ایوارڈ ان کے ناول ’ملک مین‘ پر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی شمالی آئرلینڈ کی پہلی خاتون بن گئیں۔

لندن کے گلڈ ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں مصنفہ کو ان کا ایوارڈ کورن وال کی شہزادی کمیلا نے دیا جبکہ انہیں 50 ہزار پاؤنڈ تقریباً 87 لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد کی انعامی رقم بھی دی گئی۔بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ مصنفہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرکے انتہائی مسرت محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ مین بُکر پرائز ہر سال انگریزی زبان میں لکھے گئے بہترین ناول کو دیا جاتا ہے۔

اینا برنس کو یہ ایوارڈ ان کے ناول ’ملک مین‘ پر دیا گیا ہے،  جس کے ساتھ ہی وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی شمالی آئرلینڈ کی پہلی خاتون بن گئیں۔