نفرت انگیز پیغامات کے خلاف ٹوئٹر کا بڑا ایکشن

نفرت انگیز پیغامات کے خلاف ٹوئٹر کا بڑا ایکشن


لاہور ( 24 نیوز ) ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ جو صارفین پیغامات شیئر کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کریں گے یا کسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر اخلاقی رویہ اختیار کریں گے، ان کی ٹوئیٹس حذف کردی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر نفرت انگیز تبصروں کو روکنے کیلئے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق جب کسی ٹوئیٹ کے حوالے سے یہ تصدیق کرلی جائے گی کہ یہ نامناسب یا نفرت انگیز ہے تو اس صورت میں ٹوئیٹ پر ایک گرے رنگ کا باکس واضح کیا جائے گا، جس میں اُس ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا پیغام ہوگا۔

ٹوئٹر کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی بھی پیغام شیئر کیا جائے گا تو وہ حذف ہوجائے گا، جس کے ساتھ درج پیغام میں واضح کیا جائے گا کہ یہ ٹوئیٹ اب دستیاب نہیں کیونکہ یہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف ہے۔ٹوئیٹ ڈیلیٹ ہونے کے 14 روز بعد بھی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جاری ہونے والا گرے باکس نمایاں رہے گا۔