عباس نے شاہینوں کو جیت سے سرفراز کر دیا

عباس نے شاہینوں کو جیت سے سرفراز کر دیا


ابوظہبی(24 نیوز)ابوظہبی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے،قوم ٹیم نے یہ میچ 373رنز سے جیتا ہے،شاہینوں کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ،محمد عباس نے سب سے زیادہ دس شکار کیے۔

عباس نے گوروں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی

ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے،چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم نے بلے بازی شروع کی تو پاکستانی باﺅلر عباس ان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے،کسی کو بھی وکٹ پر ٹکنے نہ دیا،یکے بعد دیگرے چار کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیج دیا۔یاسر شاہ نے بھی دو وکٹیں لے لیں-

آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز میں اب تک 164رنز سکور کیے ہیں اور اس کے9کھلاڑی آﺅٹ ہیں،آﺅٹ ہونیوالے بلے بازوں میں فنچ،مارش،ٹریوس ہیڈ،مائیکل مارش،ٹین پین،سٹارک اور مارنس شامل ہیں-

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے سے چند قدم دور

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ,شاہینوں کی پوزیشن مستحکم ،  کینگروز کے لیے 538 رنز کا پہاڑ سا ہدف کھڑا کردیا ہے۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر شاہینوں کی پوزیشن مستحکم ، پاکستان نے دوسری اننگز 400 رنز  9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کردی، کینگروذ کو538 رنز کا ہدف دےدیا۔ پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل 144 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے شروع کیا تو حارث سہیل کچھ دیر کے مہمان ہی ثابت ہوئے ۔

 دوسری اننگز میں بابر اعظم نروس نئنٹیز کا شکار، کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر سنچری کے قریب آوٹ ہوگئے۔   

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بابر اعظم نے 99، سرفراز احمد  نے 81، فخر زمان نے 66، اظہر علی نے 64، اسد شفیق نے 44، حارث سہیل نے 17 اور بلال آصف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارنس لیبوشن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، 10 کے مجموعی سکور پر شان مارش ڈیبیوٹنٹ میر حمزہ کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شکار ثابت ہوئے، دوسری جانب انجری کے باعث عثمان خواجہ اوپننگ نہ کر سکے۔

 دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے، ایرون فنچ 24 جبکہ ٹریویس ہیڈ 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے 9 وکٹ جبکہ آسٹریلیا کو  مزید 491 رنز درکار ہیں۔