میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

میٹرو بس میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر


لاہور ( 24 نیوز )  پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کا عندیہ دےدیا، صوبائی وزیرخزانہ کا کہنا ہےکہ لازمی نہیں میٹرو پر سفر کرنے والے ایک ہی کرائے میں سفر کریں، کرایوں میں تبدیلی زیرغور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سستی سفری سہولت  میٹرو بس  کے کرائے بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے، پی سی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ  میٹرو بس  پر 12 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں،  جو خزانے پر بوجھ ہے، لازمی نہیں کہ شاہدرہ سے گجومتہ تک ایک ہی کرائے پر سفر کیا جائے، کرائے سٹاپ ٹو سٹاپ کرنے کی تجویز ہے۔

ہاشم جوان بخت ایک طرف مہنگائی کی بات کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسے بیلنس کرنے کے لیے بے روزگاروں کو نئی نوکریاں دینے، نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے اور صحت کارڈ کی بھی نوید سناتے ہیں۔  وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی پالیسیاں لائی جارہی ہیں جس سے عوام کی زندگی میں بہتری آئے۔