ہاتھ دھونا کتنا اہم ہو سکتا ہے؟

ہاتھ دھونا کتنا اہم ہو سکتا ہے؟


لاہور ( 24 نیوز ) ماہرین کے مطابق ہاتھ نہ دھونے کے باعث سالانہ 22 لاکھ اموات واقع ہو جاتی ہیں، اچھی طرح ہاتھ دھونے سے ان اموات کی شرح کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت سالانہ 22 لاکھ اموات ایسی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں جن سے صرف درست طریقے سے ہاتھ دھونے سے بچا جاسکتا ہے، یہ 22 لاکھ اموات زیادہ تر ان پسماندہ ممالک میں ہوتی ہیں جہاں صحت و صفائی کی سہولیات میسر نہیں ہیں، ماہرین صحت  کے مطابق  کھانے پینے کے دوران جراثیم انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں۔صابن سے اچھی طرح ہاتھ نہ دھونے سے  نزلہ، زکام، نمونیا، ہیپاٹائٹس،ان بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک ریسرچ کے مطابق  جنوبی ایشیا کی تقریباً نصف آبادی کے پاس بیت الخلا کی سہولت نہیں ہےجس کے باعث ان علاقوں کے بچوں میں اسہال ، نمونیہ اور  ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں جو کہ اموات کا اہم سبب ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق صابن کے ساتھ اچھی طرح ہاتھ دھونے سے اسہال کا خطرہ 30 سے 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہےلہذا  کھانا پکانے، کھانے اور بچوں کو کھلانے سے قبل ہاتھ دھونے کو اپنی زندگی کا لازمی جز بنایا جائے تاکہ ان موذی امراض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔