اظہر علی کا احمقانہ رن آؤٹ

اظہر علی کا احمقانہ رن آؤٹ


ابو ظہبی ( 24 نیوز ) ابوظہبی ٹیسٹ میں اظہرعلی کارن آؤٹ مزاحیہ کلپ بن گیا، ان سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لیبوشن بھی انوکھے اندازمیں پویلین لوٹے تھے۔

کرکٹ میچ کے دوران بعض واقعات رکارڈزسے زیادہ اہم اورجیت سے زیادہ دلچسپ ہوجاتے ہیں، جن پر کسی کو ہنسی توکسی کورونا آتا ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ کےتیسرے روز بھی ایسا ہی ہوا، اظہرعلی پراعتماداندازمیں بیٹنگ کررہےتھے۔ان کی ایک شاٹ باؤنڈری کی طرف گئی اورانہوں نے سمجھا چوکا ہوگیالیکن گیند نے باؤنڈری کے قریب پہنچ کربریک لگادی،اِدھراظہرعلی اوراسدشفیق انجان کھڑے مستقبل کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، اُدھرآسٹریلوی فیلڈرنےگیندپکڑی اوروکٹ کیپرکی جانب پھینک دی، جس نے اطمینان سے گیند وکٹوں سے ٹکرا دی۔

اسد شفیق اوراظہرعلی حیران تھے کہ آسٹریلوی کھلاڑی یوں اچھل کودکیوں رہے ہیں، انہیں یک دم کیا ہوگیا ہے، اسی حیرانگی کی عالم میں امپائرنے اظہرعلی کوگراؤنڈسے باہر جانے کا اشارہ کردیا۔یاد رہے اسی میچ میں ان سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لیبوشن  بھی احمقانہ اندازمیں وکٹ گنوا بیٹھے تھے،موصوف کابلاکریزمیں تھا لیکن زمین پرنہیں تھا، ان کے ساتھ کھلاڑی نے شاٹ لگائی اورگیندیاسرشاہ کی انگلی کو لگ کروکٹوں میں جالگی، مگرمارنس لیبوشن  بلازمین پررکھنے کی بجائےتسلی سے گیند کو دیکھتے رہے۔