مودی سرکار سب کام چھوڑ کر نوجوت سنگھ سدھو کے پیچھے پڑ گئی

 مودی سرکار سب کام چھوڑ کر نوجوت سنگھ سدھو کے پیچھے پڑ گئی


نئی دہلی(24نیوز)نوجوت سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف میں شرکت کی تھی اور پاکستان کےکرتار پور بارڈر کھولنے کے عزم کو دہرایا، سدھو نے بھارت کی سرد مہری کا مظاہرہ کر نےکا ذکرکیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار سب کام چھوڑ کر نوجوت سنگھ سدھو کے پیچھے پڑ گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کےموقع پر نوجوت سدھو نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار ہے جس پر بھارت سرد مہری کا مظاہرہ کر رہا ہےاس ضمن میں بھارتی وزارت خارجہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے باز پرس کی اور کرتار سنگھ بارڈر پر ان کے بیان کو گمراہ کن قراردیا ۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں سدھو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتہا پسندوں نے نوجوت سنگھ سدھو کے سر کی قیمت بھی لگا دی ہے۔