اسپتال سے بچی کے اغوا کامعمہ حل

اسپتال سے بچی کے اغوا کامعمہ حل


کراچی(24 نیوز) اسپتال سے بچی کے اغوا کامعمہ حل ہوگیا۔

کراچی میں این آئی سی ایچ سےنومولودبچی کےاغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔بچی اغوانہیں، تبدیل ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بچیوں کےنام ایک ہونےکی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔ ڈی ایس پی صدرکنورآصف نے بتایا کہ ایک ہی وارڈمیں زینت نام کی2بچیاں ہونےسےغلط فہمی ہوئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےکیس کوحل کردیا۔ پولیس حکام کےمطابق بچی کودوسری فیملی سےلیکرمتاثرہ فیملی کےحوالےکردیاگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer