پی ٹی آئی کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملہ

 پی ٹی آئی کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملہ


پشاور(24 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے اباخیل میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

حملے میں اقبال وزیر محفوظ انکیگاڑی کو نقصان پہنچا۔ گاڑی کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا، گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق حملہ سپین وام کے علاقے اباخیل میں ہوا، حملے میں اقبال وزیر بال بال بچ گئے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

 ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ فاتحہ خوانی کرکے واپس آرہے تھے، ان کی گاڑی کو سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔ اقبال وزیر اس وقت مقامی پولیس کی حفاظت میں ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer