آزادی مارچ کو دھچکا،مولانا فضل الرحمان کو انکار ہوگیا

آزادی مارچ کو دھچکا،مولانا فضل الرحمان کو انکار ہوگیا


اسلام آباد(24 نیوز)آزادی مارچ کو دھچکا،مولانا فضل الرحمان کو انکار ہوگیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اسلام آباد میں آزادی مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی بکھرنے لگا۔تمام مدارس کی تنظیم اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ نے  آزادی مارچ میں شرکت سے صاف انکار کردیا ۔مولانا فضل الرحمان کے مطالبہ پر دینی مدارس پر حکومت سے مذاکرات روکنے سے بھی انکار کردیا۔

ترجمان اتحاد تنظیمات المدارس کا کہنا ہے کہ اتحاد تنظیمات المدارس خالصتاً تعلیمی کام سرانجام دے رہا ہے، دینیہ مدارس کا سیاسی سرگرمیوں سے تعلق نہیں،مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان مدارس پر نہیں بلکہ اپنے ووٹرز پر انحصار کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتیں بنتی رہی ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کے مطالبہ پرحکومت سے مدارس پر مذاکرات روک رہے ہیں؟ مولانا حنیف جالندھری نے جواب دیا کہ تیس اگست کو حکومت کے ساتھ مدارس پر معاہدہ ہوچکا عملدرآمد کاانتظار ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer