چیمپئنزفٹ بال لیگ, دفاعی چیمپئن لیورپول کوپہلے میچ میں ہی شکست

چیمپئنزفٹ بال لیگ, دفاعی چیمپئن لیورپول کوپہلے میچ میں ہی شکست


24نیوز: چیمپئنزفٹ بال لیگ کا میلہ سج گیا،دفاعی چیمپئن لیورپول کوپہلے میچ میں ہی شکست کا سامنا کرناپڑگیا، ویلنشیا نے چیلسی کومات دی جبکہ بارسلونا کا میچ برابری پرختم ہوا۔

چیمپئنز فٹبال لیگ دوہزار انیس بیس کے دلچسپ مقابلے شروع ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کو پہلے ہی میچ میں نیپولی نے دوصفر سے شکست دیدی۔ ایک اورمیچ میں ویلنشیا نے چیلسی کو ایک صفر سے مات دیدی،میچ کا واحد گول روریگو نے کھیل کے 74ویں منٹ میں کیا۔ لیونل میسی کی بارسلونا اورڈرمنڈ کے درمیان میچ بغیر کسی گول برابر رہا،دونوں ٹیموں نے بہترکھیل پیش کیا لیکن گول کرنے میں ناکام رہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔