ترک صحافیوں کا ایل او سی کا دورہ

 ترک صحافیوں کا ایل او سی کا دورہ


مظفر آباد(24 نیوز) ترک صحافیوں کے وفد کا آج مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ کیا، وفد کو لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہری آبادی کو ہدف بنائے جانے والی ہندوستانی فائر کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کو ایل او سی کا دورہ کرایا گیا ، وفد نے حالیہ بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی آئی ایس پی آر نے ترک صحافیوں کو بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں  وفد نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور مقامی صحافیوں سے بھی بات چیت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer