پاکستان کا بڑا فیصلہ۔۔مودی کیلئے فضائی حدود بند!!

پاکستان کا بڑا فیصلہ۔۔مودی کیلئے فضائی حدود بند!!


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان نے بھارت صدر کے بعد بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان کے روئیے کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہناہے کہ ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بیس تاریخ کو جرمنی جانے اور اٹھائیس تاریخ کو واپس آنے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے، ہم نے انڈین ہائی کمشنر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے باقاعدہ طور پر درخواست دی تھی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کا جہاز پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ کیلئے اڑان بھرے گا، پاکستان فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسپیشل جہاز بیس ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکہ جائے گا جہاں بھارتی وزیراعظم نرندر مودی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست باظباطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی۔

اس سے قبل پاکستان بھارتی صدر کو بھی اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کر چکا ہے، پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer