خورشید شاہ کی گرفتاری، اپوزیشن کا شدید ردعمل

خورشید شاہ کی گرفتاری، اپوزیشن کا شدید ردعمل


اسلام آباد(24 نیوز) اپوزیشن رہنماؤں نے خورشید شاہ کی گرفتاری کو اپوزیشن کیخلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا،دوسری جانب پی پی رہنما کی گرفتاری پرسکھر میں شدیداحتجاج کیا گیا۔پیپلزپارٹی اورن لیگ نےقومی پارلیمانی کانفرنس برائے کشمیرکابائیکاٹ کردیا۔

اپوزیشن رہنماوں نےخورشید شاہ کی گرفتاری پرشدیدردعمل دیا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ خورشید شاہ کو گرفتار کرکےحکومت نے غلط اقدام اٹھایا۔ سینیٹرشیری رحمان کاکہناتھاکہ اسپیکرکواطلاع دیئےبغیرخورشیدشاہ کوگرفتارکیاگیا، ملک میں کوئی توقانون ہو،کس کاقانون چل رہاہے؟

ن لیگی رہنما احسن اقبال نےکہاکہ موجودہ حکومت کم عقل اور نااہل ہےجواپوزیشن اتحادپرحملہ آورہے۔ مولانافضل الرحمان نےپی پی رہنماکی گرفتاری کوسیاسی گرفتار ی قراردیا۔

صدرعوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی نے خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت،دوسری جانب خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف سکھر میں جیالوں نےاحتجاج کیااورٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer