جراسک پارک میں دیو ہیکل ڈائنو سارز گھس آئے

جراسک پارک میں دیو ہیکل ڈائنو سارز گھس آئے


24نیوز : خوف اور دہشت کی علامت تصور کیے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلہ کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کے سیکوئل جراسک ورلڈ، فالن کنگڈم کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پر قائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو 22سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان، رجنی کانت آمنے سامنے آ گئے

تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔ دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتا ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ٹریلر دیکھیں: