وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بھی لندن ”پھر“ہونے کا امکان


لندن( 24نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز ان کے داماد کیپٹن صفدر اس وقت لندن میں موجود جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں،مقامی ہسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والدہ سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے اور لندن میں کب تک قیام کریں گے اس حوالے سے آج تک پتا چل جائے گا،تجزیہ کار چہ مگوئیاں کررہے ہیں کہ ہو سکتا ہے تینوں واپس آنے کی بجائے لندن میں اپنا قیام بڑھا سکتے ہیں کیونکہ مریضہ کی حالت یہ خراب ہے۔
یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کے لیے مقرر ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 22 اپریل درج تھی جب کہ لندن روانگی سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ اگر حاضری سے اسثنیٰ نہ ملا تو وہ آئندہ سماعت سے پہلے واپس آجائیں گے۔


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی اکیس اپریل کو لندن جائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرینگے،شواہد بتا رہے ہیں کہ لندن میں اہم اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے بھی متوقع ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں