مسلم لیگ ن نےنوبیاہتا جوڑوں کو دھوکا دے دیا

مسلم لیگ ن نےنوبیاہتا جوڑوں کو دھوکا دے دیا


خوشاب(24نیوز) نوبیاہتا جوڑوں سے دھوکا ہوگیا،مسلم لیگ ن نے غریب جوڑوں کے ساتھ ساتھ سنیٹیر  پیر صابر شاہ کو بھی ماموں بنادیا،انتظامیہ نے تقریب کے بعد تمام جوڑوں سے گولڈ سیٹ اور جہیز واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں سجائی گئی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں انتظامات کئے گئے۔ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کی صدر مہنازعطا نے تقریب کے ممان خصوحی سنیٹیر پر صابر شاہ کوبنایا۔ ہر جوڑے کومکمل جہیز اور گولڈ سیٹ کا اعلان کیا گیا۔ دکھاوے کے لیے ڈھول اور شہنائی کا خوب بندوبست کیا گیا اور کھانے کا بھی۔ یہ سب کارروائی فرضی تھی۔ پیر صابر شاہ اور ممانوں سے پیسے بٹورے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عام لوگوں کو سکیورٹی دی جائے , اَن ٹائٹلڈ افراد سے آج ہی سکیورٹی واپس لے لیں: چیف جسٹس  

 جب یہ تقریب ختم ہوئی تو انتظامیہ نے تمام جوڑوں سے گولڈ سیٹ اور جہیز واپس لے لیےگئے۔ بتایا کہ یہ صرف فوٹو سیشن تھا۔ جوڑوں نے اس پر اجتجاج کیا کہ ہمارے ساتھ دھوکا ہواہے۔