پیپلز پارٹی کے ندیم افضل نے ’’چن‘‘ چڑھا دیا


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن قریب آتے ہی مختلف پارٹیوں کے ارکان کی ادھر سے ادھر ہونے کی روش جاری ہے،موسمی اور روایتی ”پنچھی“اقتدار کی بو عمران خان میں سونگھ رہے ہیں ،سب سے زیادہ لوگ پی ٹی آئی کی جانب کھنچے آرہے ہیں، زرداری کا ایک اور پنچھی عمران کی منڈیر پر بیٹھنے کو تیار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔،پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ندیم افضل چن اور عمران خان کی ملاقات کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات  ہوئی جس میں میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے .

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا اور انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو اپنی رہائش گاہ آمد کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔