بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر جھگڑا،خواتین نے لاتوں، مکوں کا آزادنہ استعمال کیا

بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ پر جھگڑا،خواتین نے لاتوں، مکوں کا آزادنہ استعمال کیا


راولپنڈی(24نیوز)  بینظیربھٹو ایئر پورٹ پر لائن میں آگے کھڑے ہونے پرمسافروں میں جھگڑا ہو گیا،خواتین بھی لڑائی میں کود پڑیں،جھگڑے کی فوٹیج ٹوئنٹی فور نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بے نظیر بھٹو آئیر پورٹ پر جھگڑا ہو گیا۔مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی لاتوں، مکوں کا آزادنہ استمال کیا۔       لائن میں کھڑے مسافروں کے درمیان بھی جھگڑا ہو گیا۔ بزرگ سمیت دو مسافرون نے ایک شخص کی بین الاقوامی آمد کے سامنے خوب درگت بنائی۔ مردوں کو لڑتا دیکھ کر خواتین بھی جوش میں آگئیں۔ خواتین نے دوسری مسافر کو بالوں سے پکڑکر گسیٹھا۔ خواتین اور مردوں کے جھگڑے کے مناظر 24 نیوز کو موصول ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نےنوبیاہتا جوڑوں کو دھوکا دے دیا 

 علاوہ ازیں فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مردوں کی لڑائی دیکھ کر خواتین مسافر کیسے طیش میں آگئیں۔اے ایس ایف کی کوتاہی اور تاخیر کے باعث مسافر کافی دیر لڑتے رہے۔ دونوں پارٹیوں کی ڈپٹی منیجر ایر پورٹ ٹرمینل کے دفتر میں صلح ہوگئی۔