سندھ گیمز منی اولمپکس کا کراچی میں رنگا رنگ آغاز

سندھ گیمز منی اولمپکس کا کراچی میں رنگا رنگ آغاز


کرچی(24نیوز)منی اولمپکس سندھ گیمز کا کراچی میں رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں پاکستانی میدان اب بین الاقوامی کھیلوں سے آباد رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق 17ویں سندھ گیمز کا میزبان بنا کراچی مزار قائد سے کھیلوں کی مشعل کا سفر شروع ہوا جسے نیشنل کوچنگ سینٹر تک لایا گیا جہاں اولمپئین اصلاح الدین نے اسے روشن کیا۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ تھے۔  تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ ہوا۔ جس کے بعد اسکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلش پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی فتح وشکست کا سلسلہ جاری
 
گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر کھیل سندھ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوگئے ہیں۔ اب یہ سلسلہ رکے گا نہیں۔ سندھ گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بھی خوش نظر آئے کہتے ہیں کہ جیت کر ہی واپس جائیں گے۔پہلے روز ہونے والےکراچی نے چار گولڈ میڈل حاصل کرلئے جبکہ سہولیات کی کمی کا شکوہ کرنے والے ایتھلیٹ خاصے پرجوش دکھائی دیئے مقابلے 47 ڈیسیپلین میں ہونے والے مقابلے 22 اپریل تک جاری رہینگے۔