آئر لینڈ، انگلینڈکے ساتھ پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ میچوں کا شیڈول جاری


 24نیوز:دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کے بعد شام کے سیشن میں انڈور ٹریننگ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کے بعد شام کے سیشن میں انڈور ٹریننگ کریں گے۔اہم ٹور کے لئے منتخب کردہ 15 کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف فاسٹ باؤلر محمد عباس کو کیمپ سے استشنی دیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔کیمپ کے پہلے روز صبح کے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد شام کے سیشن میں کھلاڑی انڈور ٹریننگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ گیمز منی اولمپکس کا کراچی میں رنگا رنگ آغاز

قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 22اپریل تک جاری رہے گا جبکہ 23 اپریل کو قومی ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گی۔ پاکستان ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل کینٹ اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کےخلاف دو چار روزہ وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ یکم سے پانچ جون تک لیڈز میں انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔