نئے بجٹ کی تیاریاں، کراچی کو کیا ملے گا


 اسلام آباد(24نیوز) نئے بجٹ میں کراچی کو کیا ملے گا۔ گرین لائن بس منصوبے  گریٹر کراچی سیوریج اور واتر سپلائی اسکیم کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔ کراچی پیکیج کے لیے کتنے ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے منصوبوں کو بجٹ ترجیحات میں شامل کرلیا ہے۔ آئندہ سال گرین لائن بس منصوبے کیلئے 8ارب 79کروڑ 52لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ گرین لائن بس منصوبے کی مجموعی لاگت 24ارب 60کروڑ روپے ہے۔ رواں سال 30جون تک منصوبے پراخراجات 15ارب 81کروڑ روپے ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئر لینڈ، انگلینڈکے ساتھ پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ میچوں کا شیڈول جاری
 
اگلے بجٹ میں گریٹر کراچی سیوریج منصوبے کیلئے 86 کروڑ 20لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے منصوبے کی مجموعی لاگت 3ارب 99کروڑ 10لاکھ روپے ہے۔ جب کہ اس سال 30جون تک منصوبے پر اخراجات 3ارب 12کروڑ 90لاکھ روپےہوجا ہیں گے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 60 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت 12ارب 75کروڑ 55لاکھ روپے ہے رواں سال 30جون تک منصوبے پر اخراجات 12ارب 15کروڑ 50لاکھ روپے ہوجائیں گے۔

نئے بجٹ میں کراچی پیکچ کے تحت 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کراچی پیکچ کے تحت کل 8ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ میں کراچی لاہور موٹروے کیلئے 30ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔ بجٹ میں کراچی پشاور موٹروے کیلئے 30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔