اوکاڑہ:پانچویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، مری:دو کمسن طالبات سے زیادتی کی کوشش


  اوکاڑہ (24نیوز) بچوں سے درندگی کے واقعات تھم نہ سکے۔ اوکاڑہ میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا۔ نورحسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مری کے سرکاری اسکول میں دو کمسن طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ طالبات کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ساملی تحال کا گھیراؤ کر لیا۔متاثرہ طالبات کے اہلخانہ اور اہل علاقہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساملی تحال کا گھیراوکر لیا۔ وزیراعظم کے حلقے میں واقعے پر مظاہرین کے سکول انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:رشتہ سے انکار، 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیاگیا

کمسن بچیان آمنہ اور فاطمہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔والدین کے مطابق باسط نامی ملزم نے سکینڈری سکول ساملی تجال میں داخل ہوکر دوطالبات کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔والدین نے کا کہنا تھا کہ سکول کے اندر ملزم باسط سلیم کیسے داخل ہوا؟ ہماری بچیان سکول میں غیر محفوظ ہیں۔ کوئی سیکورٹی اہلکار بھی نہیں ہے۔واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تریٹ پولیس چوکی نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ احتجاج کے باعث پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مدعی مقدمہ سے درخواست وصول کرلی۔