’’جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا‘‘

’’جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا‘‘


لاہور (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 سال سے ہر معاملہ پر شہباز شریف کو بے نقاب کیا۔ شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کے دعوے ڈرامے ہیں۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے پنجاب میں گڈ گورنس کے دعوؤں کو جھوٹے قرار دیتے ہوئے کہا کہ دس سال سے کہہ رہا ہوں پنجاب کے گڈ گورننس کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہر ایشو پر شہباز شریف کو بے نقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے ندیم افضل نے ’’چن‘‘ چڑھا دیا 

انھوں نے مزید کہا کہ لا قانونیت، ترقیاتی بجٹ اور بیڈ گورننس پر ہمیشہ شہباز شریف کے جھوٹوں کی قلعی کھولی۔ میڈیا نے پنجاب میں بیڈ گورننس کو اب نوٹس کیا ہے۔ شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں کے دعوے ڈرامے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے واضح کیا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے لگایا۔ مسلم لیگ ق نے جنوبی پنجاب میں بہت کام کیا۔

اس موقع پر انھوں نے یہ بھی بتایا کہ خورشید شاہ سے ملاقات میں نگران وزیراعظم کے معاملہ پر بات چیت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف نے نام دیئے نہیں بلکہ اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی نگران وزیراعظم کا نام نہیں دیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضاحت کی کہ نگران وزیراعظم کے معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ امکان ہے کہ آئندہ ملاقات میں نام سامنے آجائیں گے۔