ایم کیو ایم پاکستان بھی تحریک انصاف کے راستہ پر چل نکلی

ایم کیو ایم پاکستان بھی تحریک انصاف کے راستہ پر چل نکلی


کراچی (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہو گئی۔ سینیٹ الیکشن میں بکنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پیسے لینے والے ارکان کےخلاف نیب کو کارروائی کی درخواست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 20ضمیر فروشوں کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملہ پر چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔ علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ پی آئی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے نشاندہی کے بعد چیف جسٹس کو اس معاملہ پر نوٹس لینا چاہیے۔

علی رضا عابدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے پہلے ایم کیو ایم نے بکنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے متحدہ کے رہنما نے ٹویٹ بھی کیا تھا۔