خوفناک ٹریفک حادثہ میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے

خوفناک ٹریفک حادثہ میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے


کراچی ( 24نیوز ) بدین کے قریب مسافر بس سے الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق خوفناک ٹریفک حادثےکاشکارمسافر بس بری طرح تباہ ہوگئی، بس کے الٹنے سے 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافرایسی کوچ کراچی سے مٹھی جاتے ہوئےموجھر کے قریب الٹی جس کے نتیجے بس کو حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور دو عورتیں بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ کے نتیجے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے.