وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں تبدیلیوں کا امکان

وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں تبدیلیوں کا امکان


اسلام آباد( 24نیوز ) وفاق کے بعد پنجاب حکومت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو کینیڈا سے واپس بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چلے گی؟ وزیراعظم عمران خان نےگورنر پنجاب چودھری سرور فوری طور پرکینیڈا سے واپس بلالیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کینیڈا کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں, وہ قومی پرواز 782 سے اسلام آباد پہنچےجہاں سے وہ سیدھے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر عمران خان سے مشاورت کرینگے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہناتھاکہگورنر پنجاب چودھری سرورنے آج کینیڈا سے لاہور پہنچنا تھا  مگر وزیراعظم کی ہدایت پر ان کا طیارہ ڈائریکٹ اسلام آباد لینڈ کرے گا،  پنجاب میں تبدیلیوں سے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔