بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بلآخر سچ بول دیا

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بلآخر سچ بول دیا


راولپنڈی(24نیوز)  بھارتی وزیر خارجہ  سشما سوراج کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے آخر کار سچ بول دیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ' زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا، امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا',انہوں نے کہا کہ ' بھارتی فضائیہ دو طیارے گرائے جانے کی بھارت تردید کرتا رہا، بھارت کا پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا'۔

آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ 'بھارت کا 2016 میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا، دیر آید درست آید'۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے ایک بیان میں یہ اعتراف کیا کہ بالاکوٹ حملےمیں کسی پاکستانی فوجی یاشہری کی جان نہیں گئی۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے یونیسکو ڈائریکٹر اور بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے طنز کے خوب نشتر لگائے ،اشوک سوائن نے ٹوئٹ کی ہے کہ مودی کی ائیر سٹرائیک میں ہلاک ہونے والے 350 دراصل خلائی مخلوق تھے اور مریخ سے آئے تھے.