بھارت نے ایل او سی پر تجارت معطل کردی

بھارت نے ایل او سی پر تجارت معطل کردی


سرینگر( 24نیوزبھارت نے پاکستان سے ایل او سی پر تجارت معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے،اس سلسلے میں بھارتی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایل او سی پر تجارت دو ہفتے معطل رہنے کے بعد منگل کے روز سے دوبارہ شروع ہوئی تھی، بھارت نے ہٹ دھڑمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کے روز بعد ہی ایل او سی پر تجارت دوبارہ معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے، بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا کہ ہمیں ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ پاکستان جموں وکشمیر کے تجارتی راستے سےغیر قانونی  اسلحہ ، منشیات اور کرنسی آسکتی ہے۔

تجارت معطلی کی وجہ اس راستے کے ذریعے غیر قانونی کام کیے جانے کا خدشہ ہے، بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جب تک ان راستوں پر حکومت کی جانب سے سخت نگرانی نہیں کردی جاتی اس وقت تک یہاں سے صرف فائدہ مند تجارت ہی کی جائے گی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER