محکموں میں کرپشن،وفاقی وزرا پر انگلیاں اٹھنے لگیں

محکموں میں کرپشن،وفاقی وزرا پر انگلیاں اٹھنے لگیں


اسلام آباد( 24نیوز ) وفاقی کابینہ کے ارکان پرکارکردگی سے متعلق سوالات تواٹھ ہی رہے تھے لیکن کرپشن کے الزامات بھی لگنے لگے۔

ایک ہی دن میں ٹیم کے اندر اتنے کھلاڑیوں کی تبدیلی، تبدیلی سرکار پر سوالات اٹھنے لگے، وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ ایک طرف تو کارکردگی ہے ہی لیکن کیا ارکان پر کرپشن کے الزامات بھی تھے؟ دبی دبی آوازیں تحریک انصاف کے اپنے گھر سے بھی سنائی دینے لگیں۔

نجی ٹی وی چینل پر اینکر نے سابق وزیرخزانہ اسدعمر سے سوال کیا کہ کیا کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات بھی تھے تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا۔ تحریک انصاف ہی کے رہنما ندیم افضل چن پر ایک اینکر نے کرپشن سے ہی متعلق سوال داغا تو وہ بولے شاید ایک دو ارکان پر کرپشن کے الزامات تھے۔

اسد عمر کو کیوں ہٹایا گیا، اینکر کے پوچھنے پر انہوں نے اس کی وجہ بتا ہی دی۔کارکردگی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے الزامات نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعوؤں پر بڑے سوالیہ نشانات چھوڑ دیئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer