پولیس کے بعد شہری ڈاکٹروں سے بھی غیر محفوظ

پولیس کے بعد شہری ڈاکٹروں سے بھی غیر محفوظ


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے 26 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ہسپتال کے نرسنگ سٹاف شاہنوازسمیت 2 افرادکوحراست میں لے لیا۔

کراچی کے شہری محافظوں کے بعد مسیحائوں کے ہاتھوں بھی غیر محفوظ ہوگئے،کورنگی کے علاقے میں واقع سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 26 سالہ لڑکی عصمت جاں بحق ہوگئی ،لڑکی کے ورثانے لاش کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں احتجاج بھی کیا

اہل خانہ کا کہنا ہے عصمت کو دانت میں درد کا انجکشن لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر موقع پر پہنچے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر معصوم جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں،عصمت کے ورثاکو ہر صورت انصاف دلوائینگے۔

ادھر پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے نرسنگ سٹاف شاہنواز سمیت 2 کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer