کابینہ ڈویژن کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، نئی لسٹ میں کئی غلطیاں

کابینہ ڈویژن کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، نئی لسٹ میں کئی غلطیاں


اسلام آباد( 24نیوز ) اسلام آباد کابینہ ڈویژن نےوزیروں، مشیروں، معاون خصوصی کی نئی لسٹ جاری کر دی،جاری ہونے والی لسٹ میں کئی غلطیاں ہیں،  اسد عمر اور عامر کیانی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

 اسلام آباد کابینہ ڈویژن نےوزیروں ، مشیروں ، معاون خصوصی کی نئی لسٹ جاری کردی، نئی فہرست کے مطابق اسد عمر اور عامر کیانی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں،فہرست میں فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا، فہرست میں نئی معاون خصوصی کا نام بھی شامل جن کو وزیر مملکت کا درجہ حاصل ہوگا،  معاون خصوصی کی نئی تعداد 13 ہوگئی جبکہ وفاقی وزرا کی تعداد لسٹ کے مطابق 25 ہے،نئی جاری ہونے والی لسٹ میں وزیر مملکت کی تعداد 5 ہے، وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کر دیا ہے, ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے.