نسل پرستانہ جملہ کسنے پر یوتھ فٹبال کلب کے کوچ کو سزا

نسل پرستانہ جملہ کسنے پر یوتھ فٹبال کلب کے کوچ کو سزا


لندن (24نیوز) برطانیہ کی مقامی عدالت نے یوتھ فٹبال  کلب کے  کوچ  کو نسل پرستانہ جملہ کسنے پر  سزا سنادی۔

ضلعی عدالت میں دس سالہ فٹبال کھلاڑی کے باپ نے الزام عائد کیا ہے کہ کوچ نے اس کے بیٹے کے ساتھ پری سیزن فٹبال ٹورنامنٹ 2018 میں نازیبا الفاظ استعمال کر کے نسل پرستی کا طعنہ دیا۔

جس پر کلب نے موقف اختیار کیا کہ اس سے پہلے کبھی ایسا واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا وگرنہ وہ اس بات کا خیال رکھتے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلب کو یہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔کلب سیکرٹری کا کہنا تھا اس پر دو تحقیقات کی جا چکی ہیں جن میں ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہوئی اور اس کی وجہ بچے کے باپ کا کھیل کے متعلق  تنگ نظری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer