حکومت نےعوام کی جیبیں خالی کرانے کا منصو بہ بنالیا

حکومت نےعوام کی جیبیں خالی کرانے کا منصو بہ بنالیا


اسلام آباد( 24نیوز ) مہنگی کا شکار عوام پر اب مزید بجلی بم گرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے سےصارفین پر1 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 15 پیسے فی یونٹ اضافے  ہونے کا امکان ہے،  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے،سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے سفارشات نیپرا کوبھجوادیں، نیپرابجلی کی قیمتوں سےمتعلق 24 اپریل کوسماعت کرےگا، اضافے کی صورت میں صارفین پر1 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کاکہناتھاکہگزشتہ ماہ 7 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداوارپر38 ارب روپے لاگت آئی، علاوہ ازیںسی پی پی اے نے 1 ارب روپے کےبقایاجات بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی سفارش کردی، 1 ارب روپے سپلیمنٹری چارجزکی صورت میں اور 9 پیسے فی یونٹ بجلی چوری اورلاسزبھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER